• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


98 سال کی عُمر میں انتقال کرجانے والے بالی ووڈ فلم نگری کے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی تدفین کا اعلان کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دلیپ کمار کی میت ممبئی کے اسپتال سے اُن کے گھر منتقل کی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ دلیپ کمار کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اُن کی تدفین کے بارے میں بھی اہم اطلاع دی گئی ہے۔

ترجمان دلیپ کمار کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں بتایا گیا کہ’دلیپ کمارکی تدفین آج شام 5 بجے ممبئی کے علاقہ سینٹاکروز کے جوہو قبرستان میں کی جائےگی۔‘

دوسری جانب بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے بھی دلیپ کمار کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے اپنے پیغام میں کہا کہ دلیپ صاحب بھارت کی تاریخ اپنےاندر سموئے ہوئے تھے۔

اُنہوں ننے کہا کہ دلیپ کمار بھارتی عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے۔

دلیپ کمار کے انتقال کی خبر اُن کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اُن کے ترجمان فیصل فاروقی کی جانب سے دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ لیجنڈری اداکار دلیپ کمار گزشتہ کئی سالوں سے بیمار تھے جس کی وجہ سے اُنہیں اکثر معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا جاتا تھا۔

دلیپ کمار سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے ممبئی کے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

تازہ ترین