اولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عبادالرحمان لودھی نے مری میں غیر قاونی طور پر اونچی عمارت کی تعمیر کے خلاف ایکشن نہ لینے پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ حکومت پنجاب اور ٹی ایم او مری کو ذاتی طور پر 12مئی کوطلب کرلیا ۔جبکہ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شاہد عباسی کو ہدایت کی ہے کہ لوکل گورنمنٹ حکومتوں کو اختیارات منتقل نہ کرنے کے حوالے سے حکومت سے موقف معلوم کرکے آگاہ کریں۔عدالت عالیہ نے یہ احکامات عبدالرئوف کی رٹ پر جاری کئے جس نے مری انتظامیہ کی طرف سے 30فٹ اونچائی کی بجائے57فٹ اونچی عمارت تعمیر کرنے پر اسے نوٹس جاری کیا جس کو اس نے عدالت عالیہ میں چیلنج کیا ہوا ہے۔