افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے، طالبان افغان صوبے بادغیس کے دارالحکومت قلعہ نو پر حملہ کر کے اس میں داخل ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صوبہ بادغیس کے دارالحکومت قلعہ نو میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان لڑائی جاری ہے۔
گورنر بادغیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت قلعہ نو میں طالبان داخل ہو گئے ہیں، تمام اضلاع پر طالبان کا قبضہ ہے۔