• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اور مری میں پارکنگ پلازے بنانے کی23 تجاویز پر غور

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) ٹریفک مسائل کے حل کیلئے راولپنڈی اور مری میں پارکنگ پلازے بنانے کی23 تجاویز پر غور کیا جارہا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر (مری) کی جا نب سے مر ی کی7جگہوں اور اسسٹنٹ کمشنر(سٹی) راولپنڈی کی طرف سے16 جگہوں پر پا رکنگ پلا زے بنا نے کی تجا ویز دی گئی ہیں۔اس بات کا اعلان کمشنر سید گلزار حسین شاہ کی زیرصدارت کمشنر آفس راولپنڈی میں تر قیا تی سکیموں کے پیشر فت پر ہفتہ وارانہ جا ئزہ اجلاس میں کیاگیا۔کمشنر نے مری اور راولپنڈی میں پیش کی گئی پارکنگ پلازوں کی تجاویز پرہدایت کی کہ ایسے پلا زے جن کا قیام ٹر یفک کے مسئلے کے حل کے لئے نا گزیر ہے ان کی فز یبلیٹی ر پورٹ آئندہ ہفتے پیش کر نے کی ہدا یت کی۔کمشنر راولپنڈی نے ہدا یت کی کہ میو نسپل کا ر پو ریشن پا ر کنگ کم کمر شل پلا زوں لے حوالے سے فوری اقدامات اٹھا ئے اور جناح روڈ، بنی ما ر کیٹ، ففتھ روڈ کمرشل ما ر کیٹ و چلڈرن پا رک کمر شل ما ر کیٹ پر جلد ا جلد پیش ر فت کی جائے تا کہ عوامی آفا دیت کے یہ منصو بے بلا تا خیر اپنی تکمیل کے بعد عوام الناس کے لئے سود مند ثا بت ہو سکیں۔کمشنر نے کہا کہ راولپنڈی میں ٹر یفک جام کے د یر ینہ مسئلے کے حل کے لئے کوشاں ہیں اور اس سلسلے میں پا رکنگ پلا زوں کے قیام پر تر جیحی بنیادوں پر پیش ر فت کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی شہر آبادی کے لحاظ سے ملک کے بڑے شہروں میں سے ایک ہے یہی وجہ ہے کہ یہاں ٹریفک کا مسئلہ ہر گز ر تے دن کے ساتھ شدت اختیا ر کرتا جا رہا ہے۔
تازہ ترین