کوئٹہ ( این این آئی)بی این پی کی مرکزی کمیٹی کے رکن غلام نبی مری نے ملک نوید دہوار شہید اور ظریف جان دہوار کی چوتھی برسی پر ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ شہید نوید کا خاندان نیپ کے دور سے لیکرآج تک بلوچ قوم ،بلوچستان کے عوام ،محکوم اور مظلوم اقوام کے حقوق کے حصول کی جدوجہد میں قربانیاں دیتاچلاآرہاہے ملک فیض محمد یوسفزئی ملک عبدالرحیم خواجہ خیل ،ملک سعید دہوار ،ملک سیف الدین دہوار ،ملک عبدالرحمن خواجہ خیل سردار محمد صدیق دہوار سے لیکر شہید ملک نوید دہوار جیسے اکابرین اور سیاسی کارکنوں نے اس تحریک کی آبیاری فعالیت اور مضبوط کرنے میں تاریخی کرداراداکیا جو بلوچ قومی سیاست میں ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتاہے انہوں نے کہا کہ شہید ملک نوید کی قومی تحریک کے لیے جدوجہداورقربانیوں کوہمیشہ یادرکھاجائے گا ۔