• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدف کنول کیسی شادی کی خواہشمند تھیں؟

پاکستان کی معروف سپر ماڈل صدف کنول نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ہمیشہ سے ہی سادگی سے شادی کرنا چاہتی تھیں۔

گزشتہ سال لاک ڈاؤن کے دوران پاکستان کے معروف سینئر اداکار بہروز سبزواری کے بیٹے اداکار شہروز سبزواری سے سادگی سے شادی کرنے والی اداکارہ و ماڈل صدف کنول نے ایک شو کے دوران اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ ہمیشہ سے ہی سادگی سے شادی کرنے کی خواہش مند تھیں، جب کبھی بھی وہ اپنی شادی کا سوچتی تھیں تو اُن کے ذہن میں یہی آتا تھا کہ وہ سادگی سے شادی کریں گی۔

مذکورہ شو میں صدف کنول اپنے شوہر شہروز سبزواری کے ساتھ بطور مہمان موجود تھیں۔

اس شو کے دوران جہاں انہوں نے کئی سوالات کے جوابات دیئے وہیں صدف کنول اور شہروز نے اپنی شادی سے متعلق بھی بات کی۔


شہروز سبزواری کا اہلیہ صدف کنول سے متعلق کہنا تھا کہ ’صدف کنول نے انہیں بتایا تھا کہ وہ سادگی سے شادی کرنا چاہتی ہیں، شادی پر زیادہ تقریبات نہیں کرنا چاہتیں، صدف کنول محدود رہتے ہوئے شادی کرنا چاہتی تھیں۔‘

صدف کنول نے مزید کہا کہ ’انہوں نے اپنی ساس، شہروز سبزواری کی والدہ کو بتایا کہ وہ سادگی سے گھر میں ہی لال جوڑے میں شادی کرنا چاہتی ہیں، اُن کی ساس نے اُنہیں اپنا لال جوڑا دیا اور انہوں نے سادگی سے گھر ہی میں شادی کی۔‘

واضح رہے کہ نوجوان پاکستانی اداکار شہروز سبزواری اداکار بہروز سبزواری کے بیٹے ہیں اور یہ ان کی دوسری شادی ہے۔

شہروز سبزواری اور صدف کنول نے گھر والوں کی موجودگی میں کراچی میں سادگی سے نکاح کیا تھا۔

تازہ ترین