• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ڈر کیلئے شاہ رخ خان سے پہلے مجھے آفر ہوئی: عامر خان

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

 اگر آپ شاہ رخ خان کے مداح ہیں تو آپ کو ان کا مشہور ترین ڈائیلاگ ک۔۔ک۔۔ کرن تو ضرور یاد ہو گا۔

 1993ء میں ریلیز ہونے والی فلم ڈر میں شاہ رخ خان کے خوفناک اور جنونی کردار راہول مہرا نے شائقین پر گہرا اثر چھوڑا تھا، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کردار پہلے عامر خان کو آفر کیا گیا تھا؟

ایک فلم فیسٹیول کے دوران عامر خان نے انکشاف کیا کہ میں نے ہدایت کار یش چوپڑا کے ساتھ ڈر پر ابتدائی کام کیا تھا، مگر بعد میں اس پروجیکٹ سے الگ ہو گیا، جب میں نے فلم چھوڑ دی تو یہ کردار شاہ رخ خان کو آفر کیا گیا۔

عامر خان نے بتایا کہ یش چوپڑا کی نظر میں راہول مہرا کے لیے شاہ رخ خان زیادہ موزوں تھے۔

انہوں نے شاہ رخ خان کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ شاہ رخ کا انداز اس کردار کے لیے زیادہ مناسب تھا، اگر میں یہ کردار کرتا تو یہ بالکل الگ محسوس ہوتا، مجھے خوشی ہے کہ یہ کردار شاہ رخ کو ملا۔

واضح رہے کہ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ڈر ہنی ایرانی اور جاوید صدیقی کے لکھے ہوئے اسکرپٹ پر مبنی تھی۔

فلم کی کہانی کِرن اوستھی (جوہی چاؤلہ) کے گرد گھومتی ہے، جسے اس کا جنونی عاشق راہول مہرا (شاہ رخ خان) مسلسل اسٹاک کرتا ہے۔

جب کرن کی منگنی نیول آفیسر سنیل ملہوترا (سنی دیول) سے ہو جاتی ہے تو راہول کا جنون خطرناک حد تک بڑھ جاتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید