افطار دسترخوان کا ذکر ہو اور پکوڑے نہ ہوں ایسا کیسے ہو سکتا ہے؟
روایتی آلو اور پیاز کے پکوڑے سے ہٹ کر اس رمضان المبارک کچھ نیا ٹرائی کریں۔
آج افطار دسترخوان کی شان بڑھائیں ایگ پکوڑوں اور چائنیز پکوڑوں سے، جن کی ترکیب درج ذیل ہے۔
چکن بون لیس 1پاؤ (چھوٹے کیوبز کر لیں)، شملہ مرچ 1پاؤ (کیوبز میں کاٹ لیں)، بند گوبھی 1 پاؤ (باریک کَٹی ہوئی)، گاجر (کدّوکش کی ہوئی) 1 پاؤ، ہری پیاز 1 پاؤ، انڈے 4 عدد، سویا ساس 6 چائے کے چمچ، نمک حسبِ ضرورت، لہسن و ادرک کا پیسٹ 1/2 چائے کا چمچ، کالی مرچ (پِسی ہوئی) 1/2 چائے کا چمچ، میدہ 1/2 کلو، چکن پاؤڈر 1 پیکٹ اور تیل۔
سب سے پہلے چکن کیوبز میں لہسن و ادرک کا پیسٹ، نمک، سویا ساس اور کالی مرچیں چھڑک کر مکس کریں اور آدھے گھنٹے کے لیےمیری نیٹ کر لیں۔
اس دوران انڈے پھینٹ کر ان میں حسبِ ضرورت کالی مرچ، چکن پاؤڈر اور سویا ساس مکس کر لیں۔
اب میدہ گھول کر اس میں سبزیاں اور ہری پیاز شامل کر دیں۔
پھر انڈے اور چکن والا آمیزہ بھی شامل کر دیں، اچھی طرح یک جان کر کے، تیل گرم کریں اور پکوڑے تل لیں۔
انڈے 6 عدد سخت ابلے ہوئے چھیل لیں اور 1/2 انچ موٹے قتلے کاٹ لیں، بیسن 1/2 کپ، کارن فلور 2 چائے کے چمچ، سفید مرچ حسبِ ضرورت پسی ہوئی، نمک حسبِ ضرورت، اجینو موتو چٹکی بھر، سویا ساس 1 چائے کا چمچ، چلی گارلک ساس 1 چائے کا چمچ۔
بیسن، کارن فلور اور تمام اشیاء پانی کے ساتھ پیسٹ بنا لیں جو زیادہ پتلا نہ ہو-
اب انڈوں کو اس میں ڈبو کر بالکل مدھم آنچ پر تیل ڈال کر تلیں۔
اس ترکیب سے آلو کے قتلے اور پیاز کے لچھے بھی فرائی کر سکتی ہیں-