اسلام آباد (حنیف خالد) اسلامی جمہوریہ ایران کے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں نئے تعینات سفیر محمد علی حسینی نے کہا ہے کہ غیر ذمہ دارانہ امریکی انخلا افغانستان کو خانہ جنگی میں دھکیل دے گا۔ عراق اور شام کے بعد امریکا نے داعش کو افغانستان منتقل کر دیا، پاکستان ایران گیس پائپ لائن معاہدہ 2014کوختم ہو گیا اسکے بعد ایران پاکستان سے پینلٹی کی وصولی کا حقدار ہے کیونکہ پاکستان نے معاہدے کے مطابق 2014تک اپنے علاقے میں اس بڑے پروجیکٹ کی پائپ لائن اور انفرا اسٹرکچر نہیں بنایا مگر ایران نے پاکستان کی معاہدے کی خلاف ورزی کو صرف نظر کیا اب ہم پاکستانی حکام سے نئے ٹائم فریم پر بات کررہے ہیں۔