کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پر جنسی اور غیر اخلاقی مواد ہٹانے اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹادی۔ جمعرات کوجسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل سنگل بینچ کے روبرو غیر اخلاقی ویڈیوز پر ٹک ٹاک بند کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے ٹک ٹاک ہی نہیں بلکہ ہر قسم کی سوشل ایپ سے غیر اخلاقی مواد ہٹایا جائے۔ ملک مخالف، ہراسمنٹ جیسی ویڈیوز بھی فوری ہٹائی جائیں۔ سندھ ہائیکورٹ کا جنسی اور غیر اخلاقی مواد ہٹانے اور اپ لوڈ کرنے والے افراد کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔ عدالت نے ٹاک ٹاک پابندی سے متعلق درخواست واپس لینے پر کیس نمٹا دیا۔