• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی میں رقص سرود ، دولہے اور 2خواجہ سراؤں سمیت 26ملزم گرفتار

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) شادی کی تقریب میں رقص و سرود کی محفل سجانے،ساؤنڈ سسٹم ایکٹ اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر دولہے اور 2خواجہ سراؤں سمیت 26ملزموں کو گرفتار کرلیاگیا۔ایس ایچ او بنی نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔ راولپنڈی پولیس نے خاتون منشیات فروش سمیت 6ملزموں کو گرفتارکرکے 8کلو سے زیادہ چرس برآمد، شراب فروشوں اور شرابیوں کیخلاف کارروائی کے دوران 10ملزموں کو گرفتارکرکے 60لٹر اور 4بوتل شراب برآمد جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے 6ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ مع ایمونیشن برآمد کرلیا۔
تازہ ترین