پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ سعود نے انٹرویوز نہ دینے کی وجہ بتا دی۔
جویریہ سعود نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ پیارے دوستو، جو بھی مجھ سے پوڈ کاسٹ یا انٹرویو کے لیے پوچھتا ہے میرا جواب سب کے لیے ایک ہی ہے۔
اداکارہ نے لکھا ہے کہ میں مفت انٹرویوز دینے کے بجائے اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے یا پھر اسکرپٹس لکھنے کو ترجیح دوں گی۔
اُنہوں نے لکھا ہے کہ جیسا کہ کونٹینٹ کری ایٹرز اپنے مواد کو مونیٹائز کرتے ہیں تو میں انٹرویوز دینے کے لیے اپنی اقدار کے مطابق بامعاوضہ مواقع پر توجہ مرکوز رکھوں گی۔
جویریہ سعود نے یہ بھی لکھا ہے کہ میں اپنے یوٹیوب چینل پر مداحوں سے بات کرتی ہوں اور وہاں ان کے سوالات کے جوابات بھی دیتی ہوں۔