• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران عباس کو ’عاشقی 2‘ میں کام نہ کرنے پر پچھتاوا؟

پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبولیت رکھنے والے پاکستانی اداکار عمران عباس کو بالی ووڈ فلم  ’رام لیلا‘ اور ’عاشقی 2‘ میں کام کرنے سے انکار کرنے کے اپنے فیصلے پر پچھتاوا ہوا۔

عمران عباس نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ فلم ’عاشقی 2‘ میں اداکار آدتیہ رائے کپور کے کردار اور بھارت کے مشہور ڈائیریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی جانب سے ان کی فلم ’رام لیلا‘ میں اداکار رنویر سنگھ کے کردار کے لیے آفر ہوئی تھی لیکن انہوں نے کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

دونوں بڑے بجٹ کی کامیاب بالی ووڈ فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے عمران عباس نے کہا کہ وہ اس وقت ایک پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ پہلے سے ہی کانٹریکٹ پر تھے۔

اداکار نے کہا کہ انہیں اس وقت ان کامیاب فلموں میں کام نہ کرنے کے اپنے اس فیصلے پر تھوڑا سا پچھتاوا بھی ہوا تھا لیکن اب کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔

عمران عباس کا کہنا تھا کہ انہیں بعد میں یہ احساس ہوا کہ ان فلموں کو مسترد کرنے کا فیصلہ کرنا ضروری تھا۔

انہوں نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ انہوں نے جس فلم سے اپنا بالی ووڈ ڈیبیو دیا تھا وہ باکس آفس پر کامیابی حاصل نہیں کرسکی تھی۔

خیال رہے کہ عمران عباس نے فلم ’کریئیچر تھری ڈی‘ سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

تازہ ترین