اوکاڑہ کے علاقے کوٹ باری میں پولیس مقابلہ کے دوران فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 2 ڈاکو مارے گئے، ڈاکوؤں کا ساتھی فرار ہوگیا۔
ڈی پی او کے مطابق ڈاکو راہ گیروں سے لوٹ مار کررہے تھے، پولیس کے پہنچنے پر فائرنگ کردی۔
ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کا اہلکار اسد جمیل شہید ہو گیا، جبکہ 2 ڈاکو بھی اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔
ڈی پی او فیصل شہزاد کا کہنا ہے کہ شہید کانسٹیبل اور ڈاکوؤں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
فیصل شہزاد کا کہنا ہے کہ فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔