• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منظر صہبائی نے اہلیہ ثمینہ احمد کو دل کی ملکہ قرار دیدیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکار منظر صہبائی کی جانب سے اہلیہ، سینئر اداکارہ ثمینہ احمد کے لیے سوشل میڈیا پر محبت بھرا پیغام شیئر کیا گیا ہے۔منظر صہبائی اور سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے 2020ء کے اپریل میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران سادگی سے شادی کر لی تھی۔منظر صہبائی کی جانب سے ثمینہ احمد کی ایک نئی خوبصورت تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں ثمینہ احمد خوبصورت رنگوں کا مشرقی لباس پہنے ہوئے بڑی شان سے کرسی پر بیٹھی ایک جانب دیکھ رہی ہیں اور نہایت خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔ثمینہ احمد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے منظر صہبائی کا کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’میرے دل کی ملکہ۔‘

تازہ ترین