• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڈیشل افسران سوشل میڈیا سے دور رہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت

لاہور(نمائندہ جنگ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی کی منظوری کے بعد ماتحت عدلیہ میں جوڈیشل افسران کےمتعلق نیا کوڈآف کنڈکٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،جوڈیشل افسران فیس بک،انسٹا گرام،ٹویٹر کے استعمال سے پرہیز کریں گے،پرائیویٹ یا سرکاری گاڑی پرنیلی بتی لگانا مس کنڈکٹ کے زمرےمیں آئیگا،چیف جسٹس نے قرار دیا کہ کوئی جوڈیشل افسر مرضی کی ٹرانسفریا پوسٹنگ کرتا پایا گیاتو مس کنڈکٹ سمجھا جائیگا، تمام جوڈیشل افسروں کی ٹرانسفر،پوسٹنگ میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر ہوگی، جوڈیشل افسر فیس بک،انسٹا گرام،ٹویٹر کے استعمال سے پرہیز کریں گے ، پرائیویٹ یا سرکاری گاڑی پرنیلی بتی لگانا مس کنڈکٹ کے زمرےمیں آئیگا، پرائیوٹ گاڑی پر سبزنمبر لگانا بھی مس کنڈکٹ کے زمرے میں آئے گا، جوڈیشنل افسران کا وٹس اپ یا دیگر سوشل میڈیا کے تمام ان آفیشل گروپ میں شمولیت منع ہوگی ، جوڈیشل افسران مکمل یونیفارم پہنیں گے اور وقت کی پابندی کریں گے، تمام جوڈیشل افسران ہدایات پر عمل کریں گے ، کوئی جوڈیشل افسر خلاف ورزی کرتے پایا گیا تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔

تازہ ترین