• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مریضوں کی شرح 1.6 فیصد رہی

ملتان(سٹاف رپورٹر)ضلع ملتان میں کورونا ویکسی نیشن مہم میں تیزی آ گئی ہے 24 گھنٹوں کے ڈیٹا کے مطابق ضلع ملتان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی شرح 1.6 فیصد ہے۔ محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روزانہ13 ہزار سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کی جارہی ہے۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان نے بتایا کہ ملتان میں اب تک4 لاکھ سے زائد افراد کی کورونا ویکسی نیشن کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، فکس کورونا ویکسی نیشن سنٹرز کے علاوہ21 موبائل ویکسی نیشن ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔
تازہ ترین