• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان ایکٹرز کلیکٹو ٹرسٹ پاکستان کی ممبر بن گئیں

پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان ایکٹرز کلیکٹو ٹرسٹ پاکستان  (ACT-Pakistan) کی ممبر بن گئی ہیں۔

ایکٹرز کلیکٹو ٹرسٹ پاکستان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ ’ عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اے سی ٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔‘


 اے سی ٹی کے آفیشل اکاؤنٹ کی جانب سے بیان میں لکھا گیا ہے کہ ’ہم اپنے نئے ممبر کی حیثیت سے باصلاحیت اداکارہ ماہرہ خان کو  اے سی ٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔‘

بیان میں ادارے کی حمایت کرنے پر اداکارہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا گیا کہ  ’ادارہ ماہرہ خان اور دیگر تمام سینئر اداکاروں کا ادارے کے وژن اور مشن کی حمایت کرنے کے لیے ان کا احترام کرتا ہے۔‘

اے سی ٹی کے بیان میں لکھا گیا ہے کہ ’تعداد میں اضافہ اس بات کی علامت ہے کہ اداکار اس بات کا احساس کررہے ہیں کہ معاشرتی ترقی ان لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کتنا اہم ہے جن کو ایک دوسرے کی حوصلہ افضائی کرنے کے لیے اے سی ٹی جیسےادارے کی ضرورت ہے۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’ہر گزرتے دن کے ساتھ اے سی ٹی مضبوط ہوتا جارہا ہے۔‘

تازہ ترین