• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینک آف پنجاب نے جونیئر نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 2021 کو سپانسر کر دیا

لاہور (پ ر) بینک آف پنجاب نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے ہمیشہ صف اوّل میں رہا ہے۔ دی بینک آف پنجاب نے جونیئر نیشنل رینکنگ ٹینس چمپئن شپ 2021کو سپانسر کر دیا ہے۔ ٹورنامنٹ پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پنجاب ٹینس اکیڈمی میں کھیلا گیا۔ کووڈ 19-کے باعث طویل تعطیل کے بعد ملک بھر سے آئے کھلاڑی ایکشن میں دیکھے گے۔ پنجاب ٹینس اکیڈمی میں اختتامی تقریب ہوئی۔ تقریب میں اعجاز الرحمٰن قریشی (گروپ ہیڈ آپریشنز بی او پی) نے بطور مہمان خصوصی شمولیت اختیار کی اور جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔ تقریب میں سیکرٹری پی ایل ٹی اے راشد ملک، کھلاڑیوں اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔
تازہ ترین