• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مون سون کے دوران نکاسی آب کا بہترین انتظام کیا جائے، عامر کیانی

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عامر کیانی کی زیر صدارت ضلعی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جمخانہ کلب راولپنڈی میں ہوا۔ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، مون سون میں نکاسی آب کو یقینی بنانے، امن و امان کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، رکن قومی اسمبلی راشد شفیق، صوبائی وزیر خواندگی راجہ راشد حفیظ، ڈپٹی کمشنر عامر عقیق، سی پی او راولپنڈی احسن یونس، اراکین صوبائی اسمبلی بشمول چوہدری عدنان، عمر بٹ، لطاسب ستی، سیمابیہ طاہر اور تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی، اجلاس میں سالانہ ترقیاتی منصوبہ 22-2021 اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔۔ عامر کیانی نے کہا کہ مون سون کے دوران نالہ لئی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں نکاسی آب کا بہترین انتظام کیا جائے اور بارشوں میں متعلقہ افسران فیلڈ میں جاکر عملہ کی ذاتی طور پر نگرانی کریں عامر کیانی نے کہا کہ سٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے جامع اقدامات اور ورکنگ ایریا اور عوامی مقامات پر خواتین کی ہراسیت کے خلاف بھی اقدامات کئے گئے ہیں۔ ضلع بھر میں قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن جاری ہے اور ہاؤسنگ سوسائٹیز میں بھی عوام کے ساتھ فراڈ کرنے والوں اور عوام کی زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے-
تازہ ترین