• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی: شہباز شریف سے FIA کا رویہ، قرار داد جمع

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف سے ایف آئی اے کے اہلکاروں کے غیر مناسب رویے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرا دی گئی۔

قرار داد مسلم لیگ نون کی رکنِ پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے اسمبلی سیکرٹیریٹ میں جمع کروائی ہے۔

قرار داد کے متن کے مطابق شہباز شریف سے ایف آئی اے کے اہلکاروں کا غیر مناسب رویہ قابلِ مذمت ہے۔

رابعہ فاروقی کی جمع کرائی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے ملک و قوم کی خدمت کی ہے، وہ قوم کے ہیرو ہیں۔

جمع کرائی گئی قرار داد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت ذمے داران کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

تازہ ترین