• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پےالاؤنس یکساں طور پرسول و ملٹری ملازمین کو دیا جائے، احسن اقبال


مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 15 فیصد اسپیشل پے الاؤنس یکساں طور پرتمام سول وملٹری ملازمین کو دیا جائے۔

تنخواہوں میں اضافے کی خبر پر بیان دیتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے کہاکہ ایسے امتیازی فیصلے ملک میں سول ملٹری تقسیم گہری کرنے کا باعث بنتے ہیں۔

انہوں نےمطالبہ کیا کہ 15 فیصد اسپیشل پےالاؤنس یکساں طور پرتمام سول وملٹری ملازمین کو دیا جائے۔

لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی سب ملازمین کیلئے ایک جیسی ہے۔

تازہ ترین