اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے نےسپریم کورٹ کے احکامات کی تکمیل کردی اور ایف ایٹ کچہری سے ملحقہ فٹ بال گراؤنڈ کو اصلی شکل میں بحال کردیا۔ اس گرائونڈ میں وکلا ء نے غیر قانونی چیمبرز تعمیر کرلئے تھے جنہیں سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ نے مسمار کرکے یہ گرائونڈ واگزار کرایا ہے۔ اتوار کے روزایف ایٹ فٹ بال گراؤنڈ پر میچز کا آغاز کردیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کی ہدایات پرایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی سیدہ شفق ہاشمی نے اس گرائونڈ کو دوبارہ آباد کر دیا۔ ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن, کیپٹن سید علی اصغر, ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ کلچر سی ڈی اے کی زیر نگرانی ایف8فٹ بال گراونڈ ماڈل ٹاؤن کلب اور یو سی کلب G 8کے درمیان فٹ بال میچ کھیلا گیا. اس موقع پر موجود لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی.فٹ بال گراؤنڈ سے تجاوزات اور ملبہ ہٹاکر گراؤنڈ کو بحال کرایا ہے ۔ فٹ بال گراؤنڈ سے ایف ایٹ کے نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔