• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی گلوکارہ نے اوباما کو اپنا مداح بنالیا

پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے سابق امریکی صدر براک اوباما کو بھی اپنا مداح بنا لیا۔

اوباما نے حال ہی میں موسیقی کی ایک فہرست جاری کی جس میں عروج آفتاب کی آواز میں گائی ہوئی غزل ’محبت‘ بھی شامل ہے۔

پاکستانی گلوکارہ نے حفیظ ہوشیارپوری کی مشہور زمانہ غزل ’محبت کرنے والے کم نہ ہونگے‘ میں اپنی سُریلی آواز کا جادو جگایا جس سے براک اوباما بھی متاثر دکھائی دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ مشہور غزل ’محبت کرنے والے کم نہ ہوں گے‘ کو لیجنڈ گلوکار مہدی حسن نے بھی گایا تھا، بعد ازاں یہ ڈرامہ سیریل ’تیری رضا‘ کا گانا بھی بنا جس میں علی سیٹھی نے اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔


عروج آفتاب نے یہ سنگِ میل عبور کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک انسٹاگرام پوسٹ بھی شیئر کی جس میں انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے براک اوباما کا شکریہ بھی ادا کیا۔

تازہ ترین