• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں سینئر ترین امریکی کمانڈر جنرل آسٹن اسکاٹ مِلر کمان سے دستبردار



افغانستان میں امریکی جنگ کے خاتمے کا تازہ ترین علامتی اقدام سامنے آیا ہے۔ افغانستان میں سینئر ترین امریکی کمانڈر جنرل آسٹن اسکاٹ مِلر اپنی کمان سے دستبردار ہو گئے۔ اُنہوں نے نے سرکاری تقریب میں اپنی کمان جنرل کینتھ میکنزی کے سپرد کردی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کابل کے انتہائی سیکیورٹی والے گرین زون میں منعقدہ تقریب میں اعلیٰ افغان اہلکار اور فوجی افسران نے شرکت کی۔

جنرل آسٹن اسکاٹ مِلر ویسے تو 2018 سے افغانستان میں تعینات رہے، لیکن اُنہیں اس سال مئی میں صدر جو بائیڈن نے امریکی افواج کے حتمی انخلاء کی ذمہ درای سونپی تھی۔

افغانستان سے امریکی انخلاء اگست کے اواخر تک مکمل ہوگا۔ انخلاء کے بعد امریکی سفارت خانے کی حفاظت پر تقریباً 650 امریکی فوجی معمور رہیں گے۔

تازہ ترین