• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر میں ن لیگ ہارنے جارہی ہے، شیخ رشید


وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) ہارنے جارہی ہے۔ 

شیخ رشید احمد نے بگل بجادیا اور کہا کہ سول اداروں کے ساتھ آرمی بھی فری اور فیئر الیکشن کرانے میں کردار ادا کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ فوج نہ کھڑی ہو تو لوگ الیکشن ڈبے اٹھا کر لے جائیں، آزاد کشمیر کے الیکشن میں فوج پولنگ اسٹیشن کے اندر تعینات نہیں ہورہی۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) ہارنے جارہی ہے، مریم نواز کو دھرنے کی خواہش ہورہی ہے، پی ڈی ایم دھرنے کی تیاری رکھے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ان کے پاس مریم نواز اور شہباز شریف کی جانب سے ای سی ایل سے نام نکلوانے کی کوئی درخواست نہيں آئی۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے کے حالات تحریک انصاف کی حکومت بننے کے متقاضی ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ بھارت کے لوگ پکڑے گئے جو انتشار پھیلانا چاہتے تھے، افواج پاکستان نے بھارت کے ناپاک عزائم کو ہمیشہ شکست دی۔

تازہ ترین