تہران (اے ایف پی) ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے ملک میں پہلی مسلم ڈیٹنگ ویب سائٹ جاری کرنے کاانکشاف کیا ہے، ہمدان نامی ویب سائٹ کے زریعے نوجوان اپنی زندگی کا جیون ساتھی چن سکیں گے،سائیبر اسپیس پولیس کے سربراہ کرنل علی محمد رجابی کا کہنا تھا کہ ہمدان کےعلاوہ تمام ویب سائٹس غیر قانونی ہیں۔ ایران کی اسلامک پروپیگینڈہ آرگنائزیشن کے مطابق اس ویب سائیٹ میں مصنوعی زہانت کے زریعے زندگی کا ساتھی چننے کے مواقع موجود ہیں ایران کے ایک اور سرکاری افسرکا کہنا تھا کہ ایران میں خاندانی نظام پر غیر ملکی طاقتوں کے حملے جاری ہیں۔