• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درختوں کی کمی سے گلو بل وا ر منگ کے اثرات نمایاں ہو گئے، کمشنر

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)کمشنر راولپنڈی ڈو یژن سید گلزار حسین شاہ نے آر پی او کے ہمراہ جم خانہ راولپنڈی کے احا طے میں پھلائی کا پودا لگا کر مون سو ن کی شجرکاری مہم کاآغازکردیا ۔ شجرکاری مہم میں راولپنڈی ڈویژن کے ذمہ10.948 ملین پو دے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس میں سے راولپنڈی ضلع کا حصہ 3.247ملین رکھا گیا ہے۔ کمشنر نے کہا کہ درختوں کی کمی کی وجہ سے گلو بل وا ر منگ کے اثرات بہت نمایاں ہو گئے ہیں جس میں سے اہم اثر مو سموں کا شد ید سے شدید تر ہو نا ہے۔تاہم اس ضمن میں یہ بھی ضروری ہے کہ دیکھا جائے کس جگہ کون سا پودا زیا دہ موزوں اور وہاں کا مقامی ہے۔
تازہ ترین