سابق افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان امن کیلئے کوششوں کو تیز کریں۔
حامد کرزئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آپ جلد امن سےمتعلق بامعنی مذاکرات دیکھیں گے، طالبان کو اضلاع پر قبضہ کرکے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ طالبان تشدد ختم کرکےامن کی کوششیں کریں۔
پریس کانفرنس کے دوران ترکی کی کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کے سوال پرسابق صدر کرزئی نے کہا کہ ترکی افغانستان کادوست ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے ترکی کے تعاون سے افغانستان اچھےدن دیکھے گا۔