صوبائی وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور خان بھٹی نے اولمپیئن نوید عالم کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوید عالم کی ہاکی کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اولمپیئن نوید عالم کی وفات پرافسردہ ہوں، اللہ تعالیٰ نوید عالم کو جنت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے۔
صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ اولمپیئن نوید عالم کی ہاکی کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ بلڈ کینسر میں مبتلا قومی ہاکی اولمپیئن نوید عالم 47 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
نوید عالم کی بیٹی نے والد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نوید عالم کی گزشتہ رات شوکت خانم اسپتال لاہور میں کیموتھراپی ہوئی تھی۔
کیموتھراپی کے بعد نوید عالم کی طبیعت بگڑگئی تھی، طبیعت بگڑنے کےبعد نوید عالم کوآئی سی یو منتقل کردیا گیا تھا تاہم ان کی طبیعت نہ سنبھل سکی اور وہ انتقال کر گئے۔