حافظ آباد(نمائندہ جنگ)حافظ آباد میں6 سالہ بچی کو اغواء اورمبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ ملزم گرفتار جس نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کرلیا، نواحی علاقہ کالیکی میں ملزم شاہد نے محنت کش محمد یونس کی 6 سالہ بیٹی ثمن فاطمہ کو اغواء کیا اور زیادتی کے قتل کرکے بچی کی لاش مسجد کے قریب گھڑا کھود کر دفن کر دی۔شک ہونے پر پولیس نے ملزم شاہد کو گرفتار کر لیا جس نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کرلیا۔ ملزم کی نشاندہی پر لاش برآمد کر لی گئی ۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے مقتولہ بچی کا پوسٹمارٹم مکمل کر لیا گیا جس میں بچی سے زیادتی اور جسم پر زخموں کے نشانات بھی پائے گئے ہیں، تاہم ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ بچی کے نمونے ٹیسٹ کے لیے لاہور لیبارٹری بھجوائے جائینگے۔