• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر کیلئے پانی کا انتظام، حکومت نے ڈی سلینیشن پلانٹ کی منظوری دیدی

اسلام آباد (مہتاب حیدر) گوادرکیلئے پانی کا انتظام؛ حکومت نے ڈیسیلی نیشن پلانٹ کی منظوری دیدی؛ 2 ارب روپے سے زائد کی چینی گرانٹ کی مدد سےیومیہ 1.2 ملین گیلن پانی صاف کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے گوادر شہر کے رہنے والوں کو پینے کا تازہ پانی فراہم کرنے کیلئے 2 ارب روپے سے زائد کی چینی گرانٹ کی مدد سے یومیہ 1.2 ملین گیلن پانی صاف کرنے کے پلانٹ (ڈیسیلی نیشن پلانٹ) کی منظوری دے دی ہے۔ ملک کے ترقیاتی افق پر بد انتظامی کی ایک فنی مثال موجود ہے جب 2 ایم جی ڈی پانی فراہم کرنے والا پہلا ڈیسیلی نیشن پلانٹ 14 تا 15 سالوں میں پورا نہیں کیا جاسکا جیسا کہ اسے ابتدائی طور پر 2006 میں مشرف/ شوکت عزیز کی حکومت میں منظور کیا گیا تھا۔ اس پلانٹ کی تخمینہ شدہ لاگت 378 ملین روپے تھی لیکن کئی وجوہات کی وجہ سے گزشتہ کئی سال گزر جانے کے باوجود اسے فعال نہیں کیا جاسکا۔ اب گوادر کے شہریوں کیلئے 1.2 ایم جی ڈی تازہ پورٹ ایبل پانی فراہم کرنے کیلئے الائیڈ انفرا اسٹرکچر کے ساتھ ڈیسیلی نیشن پلانٹ کی تعمیر کیلئے پی سی 1 کی سی ڈی ڈبلیو پی نے منظوری دے دی ہے۔

تازہ ترین