اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پہلی دفعہ ملک میں پانچ لاکھ سے زیادہ لوگوں کو کورونا وائرس کی وباسے بچائو کی ویکسین لگائی گئی ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پیر کو 5 لاکھ 25 ہزار ویکیسن کی خوراکیں لگائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پہلی خوراک بھی 3 لاکھ 90 ہزار افراد کو لگائی گئی اور ا س میں اضافہ کریں گے۔