• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین کا ایران اور پاکستان کیلئے 2 کروڑ 20 لاکھ یورو امداد کا اعلان

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) یورپی یونین نے ایران اور پاکستان میں کووڈ 19، موسمیاتی تبدیلی اور دیگر قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کے لئے 2 کروڑ 20 لاکھ یورو امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ برسلز میں یورپی یونین کے صدر دفاتر سے اعلان کے مطابق پیکج میں 70 لاکھ یورو پاکستان میں ان فلاحی اداروں کو فراہم کئے جائیں گے جو افغان مہاجرین، میزبان برادریوں کے لئے کام کر رہی ہیں۔ امدادی رقم تنازعات، نقل مکانی، کووڈ 19، غذائی قلت اور قدرتی آفات سے متاثرہ پاکستانی اور افغانیوں کے لئے خرچ کی جائے گی۔

تازہ ترین