اسلام آباد (نمائندہ جنگ)مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابی شیڈول پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں پولنگ کا شیڈول حالات کی وجہ سے مناسب نہیں ہے، ڈسکہ الیکشن میں دھاندلی کے ذمہ داران کو سزا دی جائے، انتخابی اصلاحات میں حکومت نے غلط راستہ اپنایا ہے،الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زور دیا کہ کنٹونمنٹ بورڈ پولنگ ختم ہونے کے بعد نتیجہ کا فوری اعلان کر دیا جائے ۔پولنگ کا شیڈول موسم اور حالات کی وجہ سے مناسب نہیں ہے کنٹونمنٹ کی پولنگ کا وقت چھ بجے تک رکھا جائے تم الیکشن پاکستان میں پارٹی کی بنیاد پر ہوں ۔