ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کے لیے سخت ہدایات جاری کردی گئیں۔ ایتھلیٹس کو اولمپک ولیج سے صرف مقابلوں کے لیے جانے کی اجازت ہوگی۔
رپورٹس کے مطابق ولیج میں رہنے والے ہر شخص کا روزانہ کورونا ٹیسٹ ہوگا اور فیس ماسک بھی لازمی پہننا ہوگا۔
واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث گزشتہ سال ملتوی ہونے والے ٹوکیو اولمپکس 2020 کے مقابلے رواں ماہ 23 جولائی سے شروع ہورہے ہیں جو 8 اگست تک جاری رہیں گے۔ اس سلسلے میں ٹوکیو میں کورونا ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔