خیبر پختون خوا کے سیکریٹری صحت سید امتیاز حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا آغاز ہو چکا ہے۔
جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے سیکریٹری صحت خیبر پختون خوا سید امتیاز حسین شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے پیشِ نظر حفاظتی اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ برطانیہ، بھارت اور جنوبی افریقا کی کورونا وائرس کی مختلف اقسام یہاں پائی گئی ہیں۔
سید امتیاز حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پشاور میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں کورونا وائرس کی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔
خیبر پختون خوا کے سیکریٹری صحت نے مزید کہا ہے کہ عید الاضحیٰ پر کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
سید امتیاز حسین شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر نظر انداز کر رہے ہیں۔