• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیری اور میگھن کا انٹرویو ایمی ایوارڈز کیلئے نامزد

برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مارکل کا معروف امریکی میزبان اوپرا ونفری کو دیا گیا تہلکہ خیز انٹرویو ایمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

اس انٹرویو نے برطانوی شاہی خاندان کو دہائیوں کے بدترین بحران سے دوچار کیا اور شہزادہ ہیری کے ان کے بڑے بھائی شہزادہ ولیم اور والد شہزادہ چارلس کے ساتھ تعلقات خراب کردیئے۔

واضح رہے کہ اوپرا ونفری کا شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کے ساتھ 2020 کے آغاز میں دھماکہ خیز انٹرویو نشر ہوا تھا جوکہ شاہی خاندان چھوڑنے کے بعد اس شاہی جوڑے کا پہلا ٹی وی انٹرویو تھا۔

مزید یہ کہ شاہی خاندان پر بننے والی سیریز ’دی کراؤن‘ اور ’دی منڈالورین‘ نے بھی ایمی ایوارڈ کے لیے نامزدگیاں حاصل کیں جوکہ نئے آنے والے اور محسوس کیے جانے والے اچھے ٹی وی شوز تھے جنہوں نے عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران اسٹریمنگ میں اضافے کی عکاسی کی۔

تازہ ترین