شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادے ہیری اور میگھن مارکل کے بیٹے آرچی ہیریسن کو کتابوں سے بہت لگاؤ ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے آرچی کو کتابوں کی بھوک ہے، جو وہ اور ہیری اسے پڑھ کر سناتے ہیں۔
’بینچ‘ کے عنوان سے اپنی پہلی کتاب کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے میگھن مارکل نے کہا کہ بچے ہر چیز کو بہت غور سے دیکھتے اور سیکھتے ہیں اور اُن کے خیال میں یہ کتاب لکھتے ہوئے یہی چیز اُن کے لیے سب سے زیادہ اہم تھی۔
میگھن مارکل نے ’دی بینچ‘ کے عنوان سے بچوں کے لیے اپنی پہلی کتاب لکھی ہے جو کہ شہزادہ ہیری اور ان کے بیٹے آرچی کے تعلق پر مبنی ہے۔
واضح رہے کہ معروف امریکی میزبان اوپرا ونفرے کے ساتھ دھماکہ خیز انٹرویو اور شاہی جوڑے کے ہاں بیٹی کی پیدائش کے بعد یہ میگھن کا پہلا انٹرویو تھا۔