• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان سے غیرملکی فوج کا انخلا غلطی ہے: سابق امریکی صدر

سابق امریکی صدر جارج بش نے کہا ہے کہ افغانستان سے غیرملکی فوج کا انخلا غلطی ہے۔

جرمن میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق امریکی صدر جارج بش نے کہا کہ افغان خواتین کو ناقابل بیان نقصان اٹھانا پڑےگا اور یہ ایک غلطی ہے۔

جارج بش نے کہا کہ افغان عوام کو ان ظالمانہ لوگوں کے ہاتھوں مرنے کے لیے چھوڑ دیا  گیاہے۔

سابق امریکی صدر جارج بش نے شدی دُکھ کا اظہا کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس سے میرا دل ٹوٹ گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر جارج بش نے 2001 میں افغانستان میں امریکی افواج بھیجی تھیں۔

تازہ ترین