برطانوی وزیرِ دفاع بین ویلس کا کہنا ہے کہ طالبان نے افغانستان میں حکومت بنائی تو ان کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔
برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے برطانوی وزیرِ دفاع بین ویلس نے کہا ہے کہ عالمی برادری کے پاس اس کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی اصولوں پر عمل پیرا کسی بھی افغان حکومت کے ساتھ کام کریں گے۔
برطانوی وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ افغان حکومت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی تو تعلقات پر نظرِ ثانی کریں گے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ برطانیہ کے طالبان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا امکان متنازع ہو گا۔
برطانوی وزیرِ دفاع بین ویلس نے زور دیا کہ طالبان اور افغان صدر اشرف غنی افغانستان کے استحکام کے لیے مل کر کام کریں۔