• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

ون ڈے رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا دوسرا اور روہت شرما کا تیسرا نمبر ہے۔بابر اعظم کے سوا  ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں پاکستان کا کوئی اور بیٹسمین شامل نہیں۔

آسٹریلیا کےڈیوڈ وارنر 7ویں، ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ 8 ویں نمبر پر آگئے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا 10واں نمبر ہے۔

قومی کرکٹر فخر زمان 12 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ون ڈے بولنگ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کےٹرینٹ بولٹ کا پہلا نمبر ہے جبکہ ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں، قومی ٹیم کے شاہین آفریدی 12 ویں نمبر پر چلے گئے۔

ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ میں بنگلادیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈاوڈ ملان کا پہلا نمبر، پاکستان کے بابراعظم دوسرے نمبر پر موجود ہیں، ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ میں پاکستان کے محمد رضوان کا 11 نمبر برقرار ہے۔

ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں جنوبی افریقا کے تبریزشمسی پہلے نمبر پر جبکہ  افغانستان کے راشد خان دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

آل راؤنڈرز کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

تازہ ترین