• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی محکمہ موسمیات کی ملک میں تیز بارش اور سیلاب کی وارننگ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

برطانیہ میں محکمہ موسمیات نے ملک کے کچھ حصوں میں سیلاب سے جان کو لاحق خطرات سے خبردار کیا ہے۔ 

امبر اور پیلے رنگ کی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ طوفانی بارش اور تیز بہاؤ یا گہرے سیلابی پانی کا سبب بن سکتی ہے۔

پیشن گوئی کرنے والوں کا کہنا ہے کہ موسلادھار بارش کا دورانیہ برطانیہ کے کچھ حصوں میں تیز بہاؤ یا گہرے سیلابی پانی سے زندگی کو خطرے میں ڈال دے گا۔ 

میٹ آفس نے اتوار کی سہ پہر 3 بجے سے پیر کی صبح 6 بجے کے درمیان نیو پورٹ سے کارمارتھن اور شمال سے بریکن تک جنوبی اور وسطی ویلز کےلیے ایک امبر بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ 

انتباہ میں کہا گیا کہ بحر اوقیانوس سے آنے والے کم دباؤ کے باعث بڑے علاقے میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ 

انتباہ کے مطابق کچھ جگہوں پر 100 ملی میٹر تک بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خطرہ ہے جس کے باعث ٹرین اور بس سروسز میں ممکنہ تاخیر اور منسوخی ہوسکتی ہے۔ 

میٹ آفس کے مطابق سیلابی پانی سے گھروں اور دکانوں کے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔

ماحولیاتی ایجنسی نے ڈارئیورز کو سیلابی پانی میں گاڑی چلانے سے روک دیا۔

دوسری جانب تیز اور مسلسل بارش جنوبی اور وسطی ویلز کے کچھ حصوں میں اندرون ملک سیلاب کے خطرے کی وارننگ بھی جاری کردی گئی۔

برطانیہ و یورپ سے مزید