• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر: باچا خان اور خان عبدالولی خان کی برسی کی مناسبت سے تقریب

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) برطانیہ کے زیر اہتمام مانچسٹر سٹی میں باچا خان کی 37ویں برسی اور قائد جمہوريت خان عبدالولی خان کی 19ویں  برسی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ 

تقریب میں برطانیہ بھر سے باچا خان کے پیروکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی اور صدر اے این پی خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔

تقریب سے عوامی نیشنل پارٹی برطانیہ کے صدر محفوظ جان سمیت برطانیہ اور یو اے ای میں اے این پی کے دیگر عہدیداران نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔

مقررین نے باچا خان اور قائد جمہوریت ولی خان کی زندگی اور جدوجہد پر روشنی ڈالی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

تقریب سے پہلے مانچسٹر شہر میں سرخ جھنڈوں سے سجائی گئی کاروں کی ایک شاندار ریلی بھی نکالی گئی جس میں پارٹی ذمہ داران اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

برطانیہ و یورپ سے مزید