• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں عام انتخابات کیلئے پولنگ، لوگ گھروں سے نکل آئے، شام تک ووٹنگ جاری رہی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

جرمنی میں عام انتخابات کے دن ووٹر گھروں سے نکل آئے، اتوار کے روز جرمنی میں پولنگ جاری رہی اور لوگ اپنی اپنی پسندیدہ حمایت یافتہ سیاسی جماعتوں کو ووٹ دینے کےلیے پولنگ مراکز پر جاتے نظر آئے۔ 

جرمنی میں سابقہ ادوار میں حکومت کرنے والی سیاسی جماعتیں سی ڈی یو، ایس پی ڈی، اے ایف ڈی اور گرین پارٹی کے کارکن گھروں میں جا کر لوگوں کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب دیتے رہے۔

گلیوں محلوں میں اسکولوں، کنڈر گارٹن اور ٹاؤن ہالز میں الیکشن کے مرکز بنائے گئے ہیں جہاں ووٹرز جا کر اپنے ووٹ ڈال رہے ہیں، ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کی سہولت آج صبح آٹھ بجے سے لے کر شام چھ بجے تک حاصل رہی۔

غالباً یہ پہلا الیکشن ہے جس میں پاکستانی کیمونٹی سمیت دیگر تارکین وطن کمیونٹیز الیکشن میں سرگرم عمل ہیں، اس کی وجہ آج کے الیکشن میں اترنے والی انتہا پسند اور اسلامک فوبیا کا شکار سیاسی جماعت کا انتخابی منشور ہے۔

انتہا پسند  جماعت کے اس منشور نے جرمنی کے معتدل ووٹرز کو الیکشن میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے پر مجبور کیا۔ اس الیکشن میں پاکستانی امیدوار مہوش بھی گرین پارٹی کی ٹکٹ پر الیکشن میں امیدوار کی حیثیت سے حصہ لے رہی ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید