بہاولپور(سٹی رپورٹر) سابق صدر بہاولپورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شیخ عباس رضا نے اپنے بیان میں کہاہے کہ سکھر، ملتان موٹروئے میں بہاولپور کو شامل نہ کرنا حکومت کی ناانصافی ہے۔بہاولپور ایک پسماندہ علاقہ ہے اور بہاولپورشہر میں تعمیر وترقی کے حوالے سے پراجیکٹ میں بہاولپورکوشامل نہ کرنا افسوسناک ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان نے اپنے حالیہ دورہِ بہاولپور میں موٹروئے بنانے کااعلان کیاتھا مگر سکھر ملتان موٹروئے میں بہاولپور کوشامل نہیں کیاگیا۔ ستلج برج سے اوچشریف تک 60کلومیٹر موٹروئے روڈ تعمیر کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اس وقت سنگین مسائل کاسامناہے اس کیلئے ضروری ہے کہ حکومت اپنی تمام تر توجہ ملکی مسائل پر مرکوز کرئے تاکہ مسائل زدہ قوم کوکچھ ریلیف مل سکے۔