• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی انٹیلی جنس افسر پر امریکا میں ایران مخالف جلاوطن لکھاری کو اغوا کرنیکا الزام

کراچی (نیوز ڈیسک)ایرانی انٹیلی جنس افسر پر امریکا میں ایران مخالف جلاوطن لکھاری کواغوا کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، ایک ایرانی انٹیلی جنس افسر اور ایرانی انٹیلی جنس نیٹ ورک کے مبینہ تین ارکان پر مین ہٹن میں ایران مخالف رہنما اور لکھاری جو کہ جلاوطن ہیں کو اغوا کرنے کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ مین ہٹن فیڈرل کورٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ اس وسیع منصوبے کا حصہ تھا کہ تین افراد کو کینیڈا اور پانچویں شخص کو برطانیہ سے ایران لے جانا تھا۔ حکام کا کہنا تھا کہ انہیں یو اے ای میں بھی ٹارگٹ کیا گیا تھا۔ مسیح علی نژاد کے علاوہ کسی اور کی شناخت حکام نے ظاہر نہیں کی ہے۔

تازہ ترین