اسلام آباد (ایجنسیاں)حکومتی رکن راجہ ریاض بھی قومی اسمبلی میں شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے خلاف وفاقی وزیر علی امین گنڈاپورکے بیان پر بول پڑے ۔بدھ کو قومی اسمبلی میں راجا ریاض نے علی امین گنڈاپورکی جانب سے ذوالفقارعلی بھٹو کو غدار کہنے کی مذمت کی اور کہاکہ وفاقی وزیر سے کہتا ہوں جو لوگ زندہ ہیں ان کے بارے میں جو مرضی کہیں شہیدوں کو درمیان میں مت لائیں۔راجہ ریاض کا کہناتھاکہ ذوالفقار علی بھٹو شہید ہیں‘ ذوالفقار علی بھٹو کے ایٹمی پروگرام کی وجہ سے آج پاکستان موجود ہے ۔ میں ذوالفقار علی بھٹو کو غدار کہنے کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔ وہ محسن پاکستان ہیں ۔