• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ نے بیوپاریوں کو نکال کر غیر قانونی مویشی منڈیاں ختم کرو ا دیں

راولپنڈی، اسلام آباد (خبر نگار خصوصی، خصوصی رپورٹ ) حکومت پنجاب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور اسسٹنٹ کمشنر نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئےراولپنڈی کے علاقے صادق آباد، گوالمنڈی اور سرسید چوک سے بیوپاریوں کو نکال کر غیر قانونی مویشی منڈیاں ختم کرو ا دی ہیں جبکہ دیگر بیوپاریوں کو وارننگ دی گئی ہے کہ 24 گھنٹوں کے اندر اندر اپنے جانور قائم کردہ مویشی منڈیوں میں لے جائیں بصورت دیگر جانور ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانے بھی کیے جائیں گے۔ دریں اثناء ڈسٹرکٹ میونسپل ایڈمنسٹریشن (ڈی ایم اے) نے شہر بھر میں منظور شدہ مویشی منڈیوں کے علاوہ مختلف جگہوں پر جانوروں کی فروخت کیخلاف آپریشن کیا۔
تازہ ترین