• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم عمران خان ازبکستان پہنچ گئے

وزیرِ اعظم عمران خان ازبکستان میں جنوب اور وسط ایشیائی ملکوں کی کانفرنس میں شرکت کے لیے 2 روزہ دورے پر تاشقند پہنچ گئے۔

ازبکستان کے وزیرِ اعظم عبداللّٰہ اریپو نے وزیرِ اعظم عمران خان کا تاشقند کے ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔

وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، شیخ رشید اور علی زیدی کے علاوہ مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف اور عاطف خان بھی وزیرِاعظم عمران خان کے ہمراہ ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کا دورۂ ازبکستان علاقائی و دو طرفہ تجارت، روابط اور سیکیورٹی کے ضمن میں انتہائی اہم ہے۔

اس دورے کے دوران پاک ازبک مفادات کے مختلف امور میں اہم معاہدے اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان اپنے دورے کے دوران ازبک صدر سے ون آن ون ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات، تجارت اور معاشی تعاون پر گفتگو ہوگی۔

کانفرنس میں پڑوسی ملک افغانستان کے صدر اشرف غنی بھی شرکت کر رہے ہیں۔

تازہ ترین